یوریا کھاد کی فروخت میں 15 فیصد کی نمایاں کمی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) گندم سمیت دیگر فصلوں کی بوائی میں تاخیرکے باعث رواں سال نومبر میں یوریا کھاد کی فروخت میں 15 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سینٹرکے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال نومبرمیں یوریا کھاد کی فروخت میں 15 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ یوریا کھاد کی طلب بھی 5 فیصد کمی کے ساتھ 4لاکھ 97 ہزار ٹن رہی۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد کی طلب اور اور فروخت میں میں کمی کا اہم سبب گنے اور دیگرفصلوں کی کٹائی،گندم اور ربیع سیزن کی اہم فصلوں کی بوائی میں تاخیر ہے۔دسمبرکے آخرتک یوریا کھاد کی فروخت میں بہتری آنے کی امید ہے ۔