ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شہر میں ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ اے سی (شالیمار) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں ایل پی جی گیس فروخت کر نے والے8دکانداروں کو گرفتار کروا دیا اسی طرح راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے کارروائی کے دوران4افراد کو گرفتار کروانے کے علا وہ5ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہاضلعی انتظامیہ کی طرف سے منا فع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا رہی ہے اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں بر تی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :