تحریک انصاف کا حکومت کی سال بھر کی کارکردگی پرحقائق پر مبنی وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ،
اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کے علاوہ حکومت کی عملی کارکردگی زیرو ہے‘ ضلعی صدر عبدالعلیم خان
ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) تحریک انصاف نے حکومت کی اصل کارکردگی کو منظر عام پر لانے کیلئے اصل حقائق پر مبنی وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے بتایا کہ امن و امان ،تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں حکومت کی اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کے علاوہ عملی کارکردگی صفر جمع صفر ہے صرف اشتہارات اور پراپیگنڈے کا ڈھول پیٹا جا رہا ہے تحریک انصاف نواز لیگ کے منشور کے مطابق حقائق منظر عام پر لائے گی تا کہ اصل تصویر سب کے سامنے آسکے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے سالانہ تر قیاتی پروگرام پر عمل نہیں کر سکی ۔بڑے بڑے من پسند پرا جیکٹس کیلئے عوامی مفاد کے دیگر منصوبوں کو قربان کر دیا گیا اسی طرح مختلف منصوبوں کی لاگت میں کئی گنا اضافے سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے اور شہر ی اداروں کے فنڈز صوبائی منصوبوں پر لگائے جا رہے ہیں سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ کو غیر فعال کر دیا گیا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومتی کارکردگی کا پردہ چاک کر ے گی اور سال بھر کی اصل تصویر کشی کرتے ہوئے پی ٹی آئی وائٹ پیپر ضرور شائع کریگی تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے اور حکومتی کھوکھلے دعوؤں کا پول کھل سکے جس نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔
بے روزگاری اور قومی قرضوں کی شرح بڑھ گئی اور ملکی اقتصادی حالت پہلے سے خراب تر ہوئی اور عالمی سطح پر پاکستان کی ریٹنگ نیچے آئی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی معاملات پر خاموش نہیں رہے گی اور عوام کو اصل صورت حال سے آگاہ کرتے رہیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.