لاہور، تجاوزات کے خاتمہ کے لیے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ،9ٹرک سامان تجاوزات قبضہ ..
تازہ ترین : 1

لاہور، تجاوزات کے خاتمہ کے لیے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ،9ٹرک سامان تجاوزات قبضہ میں لے لیاگیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ،شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے09ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا۔تفصیل کے مطا بق نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈ اور ڈیفنس روڈپر کارروائی کر کے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے چو بچہ پھاٹک سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔شا لیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پر فالو اپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے اسلام پورہ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے انفنٹری روڈ دھرم پورہ سے کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے لٹن بازار سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے سمن آباد موڑ سے مین بلیو وارڈ سمن آباد تک تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

وقت اشاعت : 27/12/2014 - 21:12:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں