رواں مالی سال جولائی تا نومبر ؛سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے سے ٹریکٹر کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:51

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)ملک میں سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے کے باعث رواں مالی سال ٹریکٹر کی پیداوار بڑھ گئی،جولائی سے نومبر تک فروخت میں بھی45 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹ موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران بیس ہزار پانچ سو اڑسٹھ ٹریکٹر تیار کئے گئے جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں دگنے ہیں۔ جولائی سے نومبر تک اٹھارہ ہزار چار سو ستاون ٹریکٹر فروخت کئے گئے۔ حکومت کی جانب سے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح سولہ سے کم کرکے دس فیصد کی گئی تھی ۔