پنجابی بال ادبی بورڈ کاپہلی جماعت سے پنجابی لاگو کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)پنجابی بال ادبی بورڈ نے پہلی جماعت سے پنجابی لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے یہ مطالبہ بورڈ کے سیکرٹری اشرف سہیل کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں پنجابی سے پیار کرنے والے دانشوروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف سہیل نے کہا کہ نئے سال سے پنجاب زبان کو پہلی جماعت میں لاگو کیا جائے اور بابا فرید، بلھے شاہ، سلطان باہو اور میاں محمد بخش جیسے شاعروں کا کلام سلیبس میں شامل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجابی میں تعلیم دینے سے ہماری بچوں کے امتحانات میں فیل ہونے کی شرح کم ہو جائے گی کیونکہ انہیں انگریزی پڑھنا پڑتی ہے جو ان کی مادری زبان نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیدا کرتی ہے۔ اجلاس میں پروفیسر جنید اکرم، اصغر سہیل، کامران، علی اکمل تصور اور وقار احمد نے بھی شرکت کی۔