پشاورمیں آج پولیو مہم چلائی جائیگی،شہر میں دفعہ144نافذ ،موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد ہوگی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پشاورمیں آج اتوارکے روز پولیو مہم چلائی جا رہی ہے جس کے لئے شہر میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد ہوگی ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں آج انسداد پولیو مہم کے دوران سات لاکھ 54ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے ۔ پولیو مہم کے حوالے سے پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ رو ز سے بھی بعض حساس علاقوں میں پولیو مہم شروع کر دی گئی ہیں تاہم ان علاقوں میں پولیو مہم کے دوران کسی قسم کے سکیورٹی نہیں دی گئی ۔ جبکہ پولیو کے شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 295تک پہنچ چکی ہے ۔ آج صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ہونے والی پولیو مہم کے دوران سات ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے ۔ جبکہ چار ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر الاسلام کے مطابق مہم کے دوران 7لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جبکہ شہر میں اس دوران دفعہ 144کے تحت صبح 8بجے سے شام 5بجے تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد ہوگی ۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :