سوات،پولیس ٹریننگ سنٹر میں نئے بھر تی ہونے والے ریکروٹس کی پہلی ٹریننگ شروع

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سوات پولیس ٹریننگ سنٹر میں نئے بھر تی ہونے والے ریکروٹس کی پہلی ٹریننگ شروع ،ٹریننگ لینے والے ریکرروٹس کا تعلق خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں سے ہیں ،300ریکروٹس کا ٹر یننگ چھ مارہ جاری رہیگی ،پولیس ٹریننگ کے مکمل ہونے کے بعد تما م ریکروٹس اپنے آپ کو عوام کے خدمت کے لئے وقف کردیں ،معاشرہ میںآ من وآمان کی قیام ،کرپشن اور ظلم کے خاتمے کے جذبے کے تحت ٹرینگ حاصل کریں ، ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخواہ میا ں محمد آصف کا دورہ کے دوران سوا ت پولیس ٹریننگ سنٹر میں نوجوان ریکروٹس سے خطاب تفصیلات کے مطابق سوات میں نئے قائم ہونے والے پولیس ٹریننگ سنٹر میں پولیس ریکروٹس کی ٹریننگ شروع ہوگئی ہے پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا ہ کے مختلف علاقوں ،پشاور ،بنوں ،ایبٹ آباد ،ہری پور ،چارسدہ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے 300نئے ریکروٹس ٹریننگ حاصل کرینگے زرائع کے مطابق ٹریننگ چھ ماہ تک جاری رہیگی ادھر ٹریننگ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخواہ میاں محمدآصف نے ٹریننگ حاصل کرنے والے ریکروٹس سے کہاکہ وہ دیانت دای کو اپنا شعار بنائیں ٹریننگ کے حصول کے بعد وہ خودکو عوام او ر ملک کے خدمت کے وقف کردیں ملک میں من وامان کے قیام اورمعاشرے سے کرپشن اور ظلم کے خاتمے کے جذبے کے تحت ٹریننگ حاصل کریں اُنہوں نے کہا کہ ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں اور اپنے افسران بالا کا کوئی ناجائز مطالبہ نہ مانے اور صرف اور صرف میرٹ کو اپنائیں کیونکہ آپ میرٹ پر پولیس فورس کے لئے منتخب ہوگئے ہیں ادھر اس موقع پر ٹریننگ حاصل کرنے والے ریکروٹس نے کہاکہ ہم صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختو نخواہ کے انتہائی مشکور ہیں کہ اُنہوں نے پولیس فورس میں بھرتیاں میرٹ پر کی اور اس کے لئے پہلی دفعہ این ٹی ایس ٹیسٹ متعار ف کرایا گیا اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ عبداللہ خان ،ڈی پی او سوات شیر اکبر خان ،انچارج ٹریننگ سنٹر مبارک خان انچارج سپیشل برانچ پیر زربادشاہ اور انچارج انوسٹی گیشن گلزار خان بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :