واڑی، ملزم کے گھر چھاپہ کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق،

سرچ آپریشن کے دوران مطلوب ملزم گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:49

واڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) نہاگ درہ بانڈئی میں ملزم کے گھر چھاپہ کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق،ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے سرچ آپریشن کے دوران مطلوب ملزم گرفتار ،سرکل ڈی ایس پی فرمان خان نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب رات کی آخری حصہ میں نہاگ درہ بانڈئی کے رہائشی ملزم ظفر اللہ ولد شیرین کی گرفتاری کے لیے تھانہ جاگام ایس ایچ او خانزادہ کی قیادت میں پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا جس پر مخالف طرف سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او جاگام خانزادہ خان، تفتیشی سٹاف کے انچارج سب انسپکٹر سراج خان، سب انسپکٹر بحرالملک اور ہیڈکانسٹیبل اسماعیل زخمی ہوئیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے سب انسپکٹر سراج خان زخموں کی تاب نہ لاکر راستے ہی میں دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال پہنچا دیاگیا واقعے کے بعد پولیس کی سرچ ااپریشن میں مطلوبہ ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ملزم ظفراللہ 324/34میں جاگام پولیس کو مطلوب تھاگرفتاری کے بعدپولیس قتل پر7/ATAکے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ابتدائی تفتیش کے لیے واڑی پولیس کے حوالے کردیاگیادریں اثناء مرحوم سب انسپکٹر سراج خان کی نماز جنازہ دیر پولیس لائن میں اداکردی گئی جس میں انتظامی آفیسران سمیت سیاسی راہنماؤں نے شرکت کی بعد ازاں سب انسپکٹر کی میت آبائی علاقہ تھانہ ملاکنڈ ایجنسی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :