بھارت کا پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کاپھر الزام

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بی ایس ایف حکام

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:07

بھارت کا پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کاپھر الزام

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) بھارت نے گزشتہ چار روز میں چوتھی مرتبہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے کنٹرول لائن پر جموں اور کٹھوعہ اضلاع میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان فوجیوں نے جموں کے سب سیکٹر آرنیہ میں بھارتی فوجی چوکیوں پر وقفے سے دوبار فائرنگ کی ہے جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی اور پاکستانی گنوں کو خاموش کر دیا ۔عہدیدار کاکہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :