امریکی بحریہ کا سمندر میں نئے ڈرون ہیلی کاپٹر ایم کیو ایٹ سی فائر کا کامیاب تجربہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:04

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) امریکہ بحریہ نے سمندر بیسڈ نئے ڈرون ہیلی کاپٹر ایم کیو ایم ایٹ سی فائر سکاؤٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کے فائر سکاؤٹ پروگرام منیجر چیف ڈوجڈ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وی ایس ایس دو نہام سے ایم کیو ایم ایٹ سی فائر سکاؤٹ کی کامیاب پرواز میں بحریہ کے لئے اہم سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے ایم کیو ایم ایٹ سی کی یہ پہلی سمندری بیسڈ پرواز ہے جبکہ ڈیسٹر ائیر سے آپریٹ کیا جانے والا بھی یہ پہلا جاسوس طیارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بحریہ نے یہ تجربہ ڈرون کی مختلف رفتار میں بحری جہاز پر لیڈنگ کے لئے رسائی کی صلاحیت اور مختلف ہوائی صورت حال میں اس کی صلاحیتوں کی پیمائش بارے آگاہی کے لئے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :