فٹ بال پریمئر لیگ: ٹاپ ٹیم چیلسی نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:00

سٹیمفورڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء )فٹ بال پریمئر لیگ میں پوائنٹ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم چیلسی نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی ، مانچسٹر یونائٹیڈ نے نیو کاسل کو شکست دے دی۔انگلینڈ کے سٹیمفورڈ برج میں چیلسی کے جان ٹیری نے اکتیسویں منٹ میں گول سکور کر کے ویسٹ ہیم کے خلاف دھاک بٹھا دی۔ پریمئر لیگ میں بطور ڈیفنڈر ٹاپ سکورر بننے کے لیے جان ٹیری کو مزید دو گول کرنے ہیں۔

اسے ایک صفر کی سبقت کے ساتھ پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔

(جاری ہے)

کھیل کے باسٹھویں منٹ میں ڈیگو کوسٹا نے گیند کو جال تک پہنچا کر ویسٹ ہیم کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا۔ یہی دو صفر کا سکور سرفہرست چیلسی کی جیت کا کارنامہ ثابت ہوا۔ مانچسٹر یونائٹڈ نے نیوکاسل کو ایک کے مقابلے میں تین گول کی شکست کا مزہ چکھایا۔ سپر سٹار وین رونی نے دو جبکہ روبن وین پرسی نے ایک گول سکور کیا۔ دیگر میچوں میں لیور پول نے برنلے کو ساوٴتھمپٹن نے کرسٹل پیلس کو سٹوک سٹی نے ایورٹن کو ٹوٹنہم نے لیسٹر کو ہل نے سندرلینڈ کو سوانسی نے آسٹن ولا کو اور مانچسٹر سٹی نے ویسٹ بروم کو ہرا دیا۔