فلسطین نے ایشیائی فٹبال چیمپئن شپ کیلئے 23 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:00

غزہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) فلسطین نے ایشیائی فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے اپنی 23 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق علاقائی سپورٹس فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹبال ٹیم میں رمزی صالح، توفیق علی اور رامی حمادہ کو گول کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے جبکہ دفاعی لائن میں عبداللطیف البہداری، ھیثم ذیب، تامر صلاح، موسیٰ جزر، رائد فارس، احمد محاجنہ، مصعب البطاط، الیکس نصار، عبداللہ جابر کے نام جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وسطی لائن کیلئے حسام ابو صالح، ھشام الصالحی، خضر ابو حماد، جاکا حبیشہ، مراد اسماعیل اور اسماعیل العمور کے نام فائنل کئے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ خالد سالم، عبدالحمید ابو حبیب، احمد ماہر، محمود عید اور اشرف نعمان بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :