تمام کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، احمد شہزاد ،

ٹیم ورک اور مثبت رویہ کی بدولت ٹیم سے میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا یقین ہے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:00

تمام کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، احمد شہزاد ،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء )پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بہترین پرفارمنس کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ٹیم ورک اور مثبت رویہ کی بدولت ٹیم سے میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا یقین ہے۔احمد شہزاد نے دو ہزار چودہ میں پاکستان کی جانب سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیے جبکہ وہ ٹیسٹ کے بھی نمایاں بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی واحد سنچری بنانے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔احمد شہزاد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھرپور محنت اور ٹیم ورک کی بنا پر قومی ٹیم ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔ ساتھی کھلاڑیوں کی طرح وہ بھی میگا ایونٹ کو عمدہ پرفارمنس سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ انہیں اور دیگر کھلاڑیوں کو محنت کا بھرپور صلہ ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یو اے ای میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز کے دوران ٹیم انتظامیہ میں کافی تبادلہ خیال ہوا۔ سب نے عمدہ کارکردگی کے لیے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹیم اب ایک یونٹ میں ڈھل چکی ہے جس کی وجہ سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
اوپنر نے کہا کہ انہیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔ کپتان، کوچ اور ساتھی پلیئرز کی حوصلہ افزائی سے بھی ان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے