اوکاڑہ ،مخالفین نے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا،دو افراد شدید زخمی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:53

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) اوکاڑہ کے نواح میں ایک کو مخالف کو آہنی راڈ اور دستی آلات سے مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیاجبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ49ڈی میں محمد رمضان احاطہ مویشیاں میں جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان ممتاز عرف تاجی،حق نواز، اللہ نواز،اقبال،اسلم اور شاہد نے روکا اور اس پر آہنی راڈوں اور دستی آلات سے تشدد شروع کر دیا۔اسی دوران اللہ دتہ اور امتیاز حسن بھی آ گئے ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔جس سے محمد رمضان جاں بحق جبکہ اللہ دتہ اورامتیاز شدید زخمی ہو گئے۔جنہیں مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔پولیس تھانہ صدر دیپالپور نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :