افغانستان : پرتشدد واقعات میں 44طالبان سمیت 58 افراد ہلاک ، متعد د زخمی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:53

کابل( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) افغانستان میں پرتشدد واقعات میں 44طالبان سمیت 58 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ قندھار کے حکومتی ترجمان سمیم فاہلواک نے بتایا کہ ضلع ڈانڈ میں طالبان کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چارافراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ لغمان میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار عام شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ غزنی ، قندھار ، خوست ، بدخشاں ، جوزجین اور کنہڑ میں اتحادی فورسز کے آپریشن کلین اپ میں چوالیس طالبان ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی ہونیوالے طالبان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :