فیصل آباد پولیس کا منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاؤن،3 منشیات فروش گرفتار،ایک کلوگرام ہیروئن اورایک کلو گرام سے زائدچرس برآ مد

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پولیس کا مختلف مقامات پر منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاؤن3 منشیات فروش گرفتار،ایک کلوگرام ہیروئن اورایک کلو گرام سے زائدچرس برآمد، برآمدکی گئی منشیات کی مالیت آٹھ لاکھ روپے سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوڈی ٹائپ،فیکٹری ایریا اور ایس ایچ او روڈالہ روڈ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر تین مشہور زمانہ منشیات فروش صلاح الدین ولد محمد مشتاق قوم راجپوت سکنہ317بی علامہ اقبال کالونی ،غلام مرتضی ولد غلام حسین قوم راجپوت سکنہ چک نمبر257ر ب اور کرامت علی ولد ہدایت اللہ قوم ماچھی سکنہ374گ ب کو گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے1015گرام ہیروئن اور 1170گرام چرس برآمد کر ا لی گئی۔

جس کی عالمی منڈی میں برآمد کی گئی مالیتی آٹھ لاکھ روپے سے زائد ہے ۔ ملزمان کے خلاف اور9B/9Cکے تحت مقدمہ تھانہ ڈی ٹائپ،تھانہ فیکٹری ایریا اور روڈالہ روڈمیں درج کر لیا گیا۔ سی پی او فیصل آبا د نے ایس ایچ اوزکو منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :