مہمند ایجنسی، بینظیر بھٹو شہید کی ساتویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:33

مہمند ایجنسی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) مہمند ایجنسی، مختلف تحصیلوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے مختلف تحصیلوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے خصوصی تقاریب منعقد کئے گئے تھے۔

جن میں پارٹی رہنماؤں کے علاوہ کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ غلنئی حجرہ ملک جان محمد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی مہمند ایجنسی کے صدر ڈاکٹر فاروق افضل ، عبدالحسن اور فضل ہادی نے خطاب کیا جبکہ تحصیل یکہ غنڈ میں جنگریز خان کے حجرے میں منعقدہ تقریب سے پی پی پی فاٹا کے نائب صدر جنگریز خان، ملک سرتاج اور جان ولی نے خطاب کیا تقریب میں کارکنوں کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی رہنماؤں نے ملک و قوم کی خاطر ہمیشہ جانی و مالی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین نے جان کی قربانی دے کر ملک کی وقار پر آنچ نہیں آنے دیا۔ بلکہ اُن کی قربانیوں کی وجہ سے آج بھی پاکستان کا نام روشن و تابندہ ہے۔ اور کوئی اسے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے عہد کیا کہ ہم بھی اپنے قائدین کی نقش و قدم پر چل کر ملک کی بگڑی ہوئی صورتحال سنوارینگے۔ اور وطن عزیز کو دوبارہ امن و بھائی چارے کا گہوارہ بنائینگے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔ تقریبات کے آخر میں شہید بے نظیر بھٹو کے روح کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعائیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :