ماہ ربیع الاول میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات جلد از جلد مکمل کئے ..
تازہ ترین : 1

ماہ ربیع الاول میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہاہے کہ ربیع الاول کے موقع پرمساجد کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں کے ساتھ ساتھ ان تمام مقامات پر جہاں محافل میلاد ،نعت خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جارہے ہوں وہاں صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ زون میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں اجلاس میں موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح ا نتظامیہ نے قومی و مذہبی تہواروں پر بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کیا اسی طرح وہ ماہ ربیع الاول میں اپنی کارکردگی کو برقرار رکھیں مساجد کمیٹیوں، علماء کرام اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطہ کرکے ماہ ربیع الاول کے انتظامات کے سلسلے میں مشاورت کرکے تجاویز کو حتمی شکل دیں انہوں نے محکمہ سنیٹشن کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے خصوصا ً مساجد کے اطراف اور ان مقامات پر جہاں محفل میلاد ،نعت خوانی یااس حوالہ سے دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہاہو صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے محکمہ الیکٹرک کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد اور جلوس کی گزرگاہوں پر روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں محکمہ انجینئرنگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کی گزرگاہوں پر استر کاری اور د یگر ضروری نوعیت کے کام بھی جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچائے جائیں موقع پر موجود تمام محکمہ جاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو یقین دلا یا کہ جس طرح محرم الحرام میں دن رات جدوجہد کے زریعہ انہوں نے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا تھا اسی طرح ماہ ربیع الاول میں سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا ئینگے ۔

وقت اشاعت : 27/12/2014 - 17:43:06

اپنی رائے کا اظہار کریں