کراچی، بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی سنی نوجوان قادرشاہ کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے، بلال سلیم قادری

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) سنی تحریک کے قائد وبانی شہید محمد سلیم قادری کے صاحبزادے امیر سنی تحریک بلال سلیم قادری نے گذشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے قادرشاہ کو شہید کئے جانے پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کالعدم تنظیم کے لوگ سرکار دوعالم ﷺ کا جشن منانے والوں کو لاشوں کے تحفے دےئے جارہے ہیں آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہیگا انہوں نے کہاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے مہینے میں سنیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا فرقہ وارانہ فساد کی سازش ہے اسلا م وملک دشمن عناصر کھلے عام یارسول اللہ ﷺ کہنے والوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں حکومت کے اعلانات کے باوجود نام نہاد کالعدم تنظیموں کے دہشت گردی کیخلاف کاروائی نہیں کی جارہی ،حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف کوئی موثر اقدامات نہ کئے تو آگ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی سنی نوجوان قادرشاہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :