کراچی، کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار ،اسلحہ برآمد

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:40

کراچی، کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) ویسٹ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم کراچی میں دہشت گردانہ کارروائیوں سمیت ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے ۔ملزم کی شناخت شیر جان کے نام سے کی گئی ہے جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :