پاکستان تحریک انصاف ،حکومت کے مابین مذاکرات کا ایک اور دورمکمل
تازہ ترین : 1

پاکستان تحریک انصاف ،حکومت کے مابین مذاکرات کا ایک اور دورمکمل

مختلف معاملات پر پیش رفت ،قابل ذکر امور پر اتفاق رائے قائم نہ ہوسکا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے مابین مذاکرات کا ایک اور دورمکمل ہوگیا جس میں مختلف معاملات پر پیش رفت کی گئی تاہم قابل ذکر امور پر اتفاق رائے قائم نہ ہوسکا۔ پی ٹی آئی کے جاری اعلامئے کے مطابق ہفتہ کو ہونیوالے اجلاس میں دونوں جماعتوں کے مذاکرات کاروں نے اپنی اپنی قیادت سے رجوع کرنے اور انہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں مذاکراتی کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس منگل کو منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وقت اشاعت : 27/12/2014 - 17:39:35

اپنی رائے کا اظہار کریں