ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، چودھری محمد رفیق، چودھری شہباز ورک

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:28

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئے سب کو اہم رول ادا کرنا ہوگا ‘ متاثرین سانحہ پشاور کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے اور اس واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے پورے ملک میں امن وامان کی بحالی کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما وسابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری محمد رفیق ورک،سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چودھری شہباز ورک اور سماجی رہنما شاہد عباس نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سزائے موت کی بحالی کو خوش آیند اقدام قرار دیا اور کہاکہ اس سے دہشت گردی کے خاتمہ میں مدد ملے گی،انہوں نے کہاکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں ملا۔

انہوں مزیدکہاکہ تمام سیاسی پارٹیوں نے حکومت کے ساتھ ملکی صورتحال کے پیش نظر مکمل یکجہتی کا اظہار کردیا ہے ، تو حکومت کو بھی کھل کر دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہونگے اور اس میں پسند اور نہ پسند کا عنصر نہیں ہونا چاہیے ۔