کامیڈین افتخار ٹھاکرنے ڈرائیونگ سکول کے تیرہویں بیج میں تربیت مکمل کرنیوالوں میں سرٹیفکیٹس ،انعامات تقسیم کئے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر پولیس ڈرائیونگ سکول کے تیرہویں بیج میں کامیا ب ہونیوالے 72مردوخواتین میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کےئے گئے ۔ایس پی ہیڈ کواٹرز اظہر گجر کی زیر نگرانی ہونیوالی اس تقریب میں کامیڈین افتخار ٹھاکر مہمان خصوصی تھے جبکہ کنٹری مینیجرکاپر گیٹ کیبل میاں سکندر ،مینیجر اٹلس ہنڈا سلیم شجاع اور دیگر شریک تھے ۔

(جاری ہے)

ایس پی ہیڈ کواٹرز نے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ساتھ شہری ڈرائیونگ سکول میں تربیت حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ڈرائیونگ سیکھنے میں خواتین کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پولیس ڈرائیونگ سکول کے تیرہویں بیج کی تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس میں15 خواتین سمیت72 افراد نے شرکت کی۔کامیاب ہونیوالے مرد و خواتین میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ مہمان ِ خصوصی افتخار ٹھاکرنے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے کیلئے ایک مثالی تربیت گاہ قائم کی ہے۔ پولیس ڈرائیونگ سکول میں اب تک ڈرائیونگ کی تربیت کے اب تک13بیج کی تربیت مکمل ہو چکی ہے تربیت مکمل کرنیوالے کی اکثریت انجینئرز،ڈاکٹرز،اساتذہ اور مختلف شعبہ سے وابستہ ہے۔