میاں چنوں،شہر، گردونواح میں منشیات کے دھندہ میں ڈ اضافہ ، پولیس خاموش تماشائی کا کردار اداکرنے لگی

شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے ، منشیات فروشوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:26

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) شہر اور گردونواح میں منشیات کے دھندہ میں ریکار ڈ اضافہ ، پولیس خاموش تماشائی کا رول اداکرنے لگی،شہریوں کا اعلیٰ حکام سے منشیات فروشوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق علاقہ بستی مسان،جتالہ ٹاؤن،عامر ٹاؤن،محلہ رحمانیہ،الہٰی بخش کالونی،جنڈیالی بنگلہ،50پندرہ ایل خانسر،جراہی ودیگر چکوک اور علاقوں میں منشیات فروش نے اپنا دھندہ خوب چمکارکھا ہے،جس سے نا صرف نوجوان نسل تباہ ہورہی بلکہ منشیا ت فروشوں کے پاس مشکوک افرادکے آنے سے شہریوں میں خوف بھی پایا جاتا ہے،شہریوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کوجب شکایت کی جاتی ہے تو پولیس کے ریڈ کرنے سے قبل ہی پولیس کے کچھ اہلکار جو کہ منشیات فروشوں سے منتھلیاں وصول کرتے ہیں اطلاع کردیتے ہیں جس پر پولیس کے پہنچنے تک منشیات فروش غائب ہوجاتے ہیں،بعد میں منشیات فروش شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیتے ہیں اور سنگین نتائج کی دھکمیوں سے ڈراتے رہتے ہیں،شہریوں نے ڈی پی او خانیوال،آرپی او ملتان، آئی جی پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص منشیات کے دھندہ کاسوچ بھی نہ سکے۔

متعلقہ عنوان :