بھارت‘ سردی کی بدترین لہر‘ ریاست اترپردیش میں مزید 20 افراد ہلاک

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:11

بھارت‘ سردی کی بدترین لہر‘ ریاست اترپردیش میں مزید 20 افراد ہلاک

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) بھارت میں سردی کی بدترین لہر کے باعث مزید 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سردی کی بدترین لہر کے باعث ریاست اترپردیش کے مختلف علاقوں میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریاست کے بعض علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر درجہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ریل اور روڈ ٹرانسپورٹ بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی بدترین لہر مزید چند روز تک جاری رہے گی۔