دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 2 اہم کمانڈروں سمیت 39 دہشت گرد ہلاک‘ اسلحہ کا بڑا ڈپو تباہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:05

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دو اہم کمانڈروں سمیت 39 دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ و بارود کا بہت بڑا ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جمعہ کے روز انٹیلی جنس رپورٹ پر دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں پر فضائی کارروائی میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں طالبان کے دو اہم کمانڈروں سمیت 39 دہشت گرد ہلاک جبکہ بمباری میں دہشت گردوں کا گولہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا جس کے دھماکوں کی آوازیں جیٹ طیاروں کے پائلٹوں نے بھی سنیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی کارروائی کامیاب رہی اور اس میں اہم ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :