میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 530 رنز بناکر آؤٹ ، سٹیون سمتھ نے 192 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، رائن ہیرس اور بریڈ ہیڈن کی ففٹیز، محمد شامی نے 4 وکٹیں حاصل کیں

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:04

میلبورن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) آسٹریلوی ٹیم میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 530 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان سٹیون سمتھ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 192 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ رائن ہیرس نے 74 اور بریڈ ہیڈن نے 55 رنز بنائے۔ محمد شامی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 108 رنز بنا لئے اور اسے اننگز کا سکور برابر کر نے کیلئے مزید 422 رنز درکار ہیں۔ مرلی وجے 55 اور چیتشور پجارا 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈمیں ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سٹیون سمتھ 72 اور بریڈ ہیڈن 23 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے