فیصل آباد،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ،حتمی فہرستیں 29دسمبر بروز پیر کوآویزاں کی جائیں گی ،اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

27 دسمبر 2014ء کے مطابق ڈسٹرکٹ بار انتخابات 2015-16میں حصہ لینے والے امیدواروں میں صدر کی سیٹ کیلئے سینئر قانون دان ملک محمد ایوب سیالوی اورمیاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ میں ون ٹو مقابلہ دس جنوری کو ہوگا جبکہ دیگر امیدواروں کی الیکشن میں حصہ لینے کی اہلیت یا نا اہل کافیصلہ پیر کو ہوگا،الیکشن میں جتنے انتخابی مہم عروج پر ہے ،امیدوار روزانہ ووٹرز کو بار میں کھانے اور ناشتے کی دعوتوں پر مدعو کرکے ووٹ مانگ رہے ہیں ،ضلع کچہری اور سیشن کورٹس کے باہر امیدواروں کی فلیکسز کی بھر مار سے الیکشن کا ماحول بن گیا ہے ،انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے ، بار کے انتخابات میں برادری ازم کابھر رنگ ہوتاہے ، میاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ کاتعلق تحریک انصاف سے ہے اس قبل بھی وہ انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں اورانہیں ارائیں برادری اور تحریک انصاف کے گروپ سمیت موجودہ بارکے صدر تنویر اختر رندھاوا کی مکمل حمائت حاصل ہے، صدر کی سیٹ کیلئے ملک محمد ایوب سیالوی مضبوط ترین امیدوار بن چکے ہیں اور ان کی جیت کیلئے چہ مگوئیاں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :