پشاور میں سال نو کی آمد کے حوالے سے تمام تقریبات منسوخ کر دی گئیں

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں سال نو کی آمد کے حوالے سے تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی سال نو کو سادگی سے منایا جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ سال نو کے حوالے سے مختلف ہو ٹلوں ، گیسٹ ہاؤسز سمیت دیگر مقامات پر منعقدہ خصوصی تقریبات کو مختلف اداروں ، افراد کی جانب سے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

سال نو کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات پر مختلف تقریبات مختلف افراد منعقد کرتے ہیں ۔ یونیورسٹی ٹاؤن ، حیات آباد ، کینٹ ، سٹی سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خصوصی تقریبات منعقد نہ کرنے کے حوالے سے دعوت نامے بھی منسوخ کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :