جیکب آباد،جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کے سلسلے میں محافل نعت اور ریلیو ں کا انعقاد

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:53

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء)جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کے سلسلے میں محافل نعت اور ریلیاں تفصیلات کے مطابق جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں شہر کے گلی ،محلوں میں محافل نعت کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ شب مصطفی مسجد میں تحریک انصارالمسلمین کے زیر اہتمام ضلعی صدر حافظ غلام عباس کرمی کی صدارت میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں میر راجہ خان جکھرانی ،حاجی عبدالخالق ابڑو ،دیدار لاشاری ،ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقامی ثناء خوانوں نے حضور ﷺ کی شان بیا ن کرکے داد وصول کی آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا دوسری جانب طارق روڈ کے دوکانداروں استاد قمر ،گل شیر ویسر ،نثار ابڑو کی جانب سے تحریک اہلسنت اور بزم محبان مصطفی ﷺ کے تعاون سے حبیب چوک پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں سید طالب رسول شاہ ،میراں بخش سرہیوودیگر نے نعتیں پڑھیں کمپیئرنگ کے فرائض بابو مجید جمالی نے ادا کیے محفل نعت میں غریب آباد محلے سے نکلنے والی مرحبا یامصطفی ﷺ کی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئی پہنچی مقرر خاص عبدالخالق قادری نے خطاب کرتے ہوئے آقا ئے دوجہاں رحمت العالمین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی علاوہ ازیں ڈی سی چوک پر سنی تحریک کے سر پرست سید اعجاز علی شاہ ،عبدالغفار قادر ی،محمد اسماعیل سکندر ،حافظ علی مردان کھوسو کی جانب سے ڈی سی چوک پر جشن میلاد کی استقبالیہ کیمپ قائم کی گئی ہے جس میں سارا دن نعتیں چلا کر حضورپاکﷺ کی شان میں عقیدت کے پھول پیش کیے جارہے ہیں ۔