پاکستان اور روس کے درمیان حالیہ توانائی معاہدہ زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہے‘ بھارت

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:52

پاکستان اور روس کے درمیان حالیہ توانائی معاہدہ زیادہ اہمیت کا حامل ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) بھارت نے پاک روس حالیہ توانائی معاہدے کو زیادہ اہمیت کا حامل قرار نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایسا کچھ بھی نہیں کرے گا جس کا اثر ہمارے ملک کے سکیورٹی مفادات پر پڑے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور روس کے درمیان سٹریٹجک اور استحقاق پر مبنی تعلقات قائم ہیں جبکہ دونوں ممالک کے حالیہ سربراہی اجلاس میں روس نے بھارت کو یقین دلایا ہے کہ وہ ایسا کچھ بھی نہیں کرے گا جو ہمارے سکیورٹی مفادارت کو بری طرح متاثر کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارت کے نزدیک پاک روس حالیہ توانائی معاہدہ بھی زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سکیورٹی مفادات کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کیساتھ اپنے تعلقات کو بھی مضبوط کررہا ہے تاہم اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم فلسطینی کاز کی حمایت چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دئیے جانے کا حامی ہے۔

متعلقہ عنوان :