حکومت نے ملک بھر میں صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ کٹھائی میں ڈال دیا

مشرف دور میں 11ارب کے صاف پانی فراہمی کے منصوبے پر موجودہ حکومت نے کوئی پیش رفت نہیں کی صاف پانی فراہمی کے منصوبے میں بھاری خورد برد ہوئی ہے اور اس خورد برد کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز بھی ہوگیا ہے، ذرائع

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) حکومت نے ملک بھر میں صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ کٹھائی میں ڈال دیا ، مشرف دور میں 11ارب روپے سے شہریوں کو صاف پانی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا اس وقت کے وزیر ماحولیات مخدوم سید فیصل صالح حیات نے اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا تھا لیکن بعد میں آنے والی حکومت نے اس اہم منصوبہ پر کوئی پیش رفت نہ کی موجودہ حکومت نے بھی اس منصوبہ کو کٹھائی میں ڈال دیا ہے منصوبہ کی فزیبلٹی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے تمام شہروں اور قصبات میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کرنا تھی وفاقی دارالحکومت میں یہ فلٹریشن نصب بھی ہوئے تھے تاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے خراب پڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ صاف پانی فراہمی کے منصوبے میں بھاری خورد برد ہوئی ہے اور اس خورد برد کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز بھی ہوگیا ہے وفاق میں اب ماحولیات کی وزارت نہ ہونے سے صاف پانی فراہمی کا منصوبہ کابینہ ڈویژن کے پاس ہے

متعلقہ عنوان :