دہشت گردوں کے حملے میں زخمی پو لیس اہلکا ر ہسپتال میں چل بساء مرنے والوں کی تعداد 2ہو گئی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:12

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) دہشت گردوں کے حملے میں زخمی پو لیس اہلکا ر ہسپتال میں چل بساء مرنے والوں کی تعداد 2ہو گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز شام کے وقت ھنگو کے علاقہ سرکی پیالہ میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے حملہ کیا تھا جس میں مو ل گیس کمپنی کے ڈرائیور میناگل ساکن سپین خاوری ھنگو موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا اور چوکی میں دو پولیس اہلکار ظفراللہ ساکن کوہاٹ اور سپاہی ہلال ساکن چار بلا بگٹو زخمی ہو گئے تھے ڈی پی او ھنگو انور سعید کنڈی کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہو نے والا پولیس اہلکار ظفراللہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ء اب اس دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والو ں کی تعداد دو ہو گئی جبکہ باقی زخمی اہلکار ہلال کی حالت خطرے سے باہر بتائے جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :