بھارتی سپریم کورٹ نے عامر خان کی فلم ”پی کے“ پر پابندی کا حکم دیدیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 15:56

بھارتی سپریم کورٹ نے عامر خان کی فلم ”پی کے“ پر پابندی کا حکم دیدیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) بھارتی سپریم کورٹ نے عامر خان کی نئی فلم ”پی کے“ پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کے بعد سینما گھروں میں اس فلم کا آج آخری شو دکھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان کی فلم ”پی کے“ نے بھلے ہی شائقین اور ناقدین کو متاثر کیا ہے تاہم اس فلم سے بڑی تعداد میں لوگوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں جس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے فوری طور پر اس فلم پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس فلم کی ریلیز کے بعد عامر خان اور ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے خلاف ہندو مذہب اور دیوتاﺅں کی ”توہین“ کرنے کے الزام میں2 ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں جبکہ اس سے قبل لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سوشل میڈیا ویب سائٹس ”فیس بک“ اور ”ٹوئٹر“ پر اس فلم کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوﺅں کی ایک تنظیم ”ہندو لیگل سیل“ کے سیکرٹری پرشانت پٹیل نے بھی عامر خان اور فلم کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرا دی ہے جس میں فلم کے ایک ڈائیلاگ ”جو ڈرتا ہے وہی مندر جاتا ہے“ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

پرشانت پٹیل کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پولیس فلم کے اداکار اور ڈائریکٹر کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدامات اٹھانے میں ناکام ہوئی تو ”ہندو لیگل سیل“ عدالت سے رجوع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :