ملتان ‘ 20روز قبل تیزاب سے زخمی ہونے والی خاتون ہسپتال میں چل بسی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 15:53

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) ملتان میں 20روز قبل تیزاب سے زخمی ہونے والی خاتون ہسپتال میں چل بسی ۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں زیر علاج تحصیل شجاع آباد کی تیزاب سے زخمی ہونے والی خاتون جاوید بی بی پر اس کے سابق شوہر امجد نے 7دسمبر کو دوسری شادی کرنے پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے اس کا جسم 65فیصد جھلس گیا تھا ۔

(جاری ہے)

تھانہ راجہ رام پولیس نے ملزم امجد کو اسی روز مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا تھا ۔ 20روز زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز جاوید بی بی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :