اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے: سراج الحق

ہفتہ 27 دسمبر 2014 15:13

اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے: سراج الحق

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے، پاکستان کو سب سے زیادہ قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے پاکستان میں مسلم اور غیر مسلم کے حقوق برابر ہونے کا کہا، حکومت اقلیتی برادری کہنے کے بجائے پاکستانی برادری کہے اور ان کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں، نظریہ پاکستان کے ساتھ بے وفائی کے سبب پاکستان کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :