محبوبہ کو مار کر اس کی لاش سے انتہائی گھناؤناعمل کرنے والے کینڈین کو سزا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 15:04

محبوبہ کو مار کر اس کی لاش سے انتہائی گھناؤناعمل کرنے والے کینڈین ..

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) فحش فلموں کے اداکار کینیڈین شہری لوکا مگنوٹا کو تاریخ کے سفاک ترین قاتلوں میں شمار کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس نے اپنے چینی دوست کو قتل کرکے اس کے اعضاءکاٹ کر ڈاک کے ذریعے مختلف سکولوں اور دفاتر میں بھیج دئیے۔ تینتیس سالہ جون لین چین سے کینیڈا پڑھنے کیلئے آیا تھا لیکن 32 سالہ لوکا کی درندگی کا نشانہ بن گیا۔

(جاری ہے)

مجرم نے جون کو قتل کرنے کے بعد اس کے اعضاءکاٹ کر علیحدہ علیحدہ کردئیے اور پھر ایک پاﺅں کینیڈا کی حکمران پارٹی کنزرویٹو پارٹی کے دفتر میں، دوسرا پاﺅں لبرل پارٹی کے دفتر میں اور ہاتھ اور دیگر اعضاءکئی سکولوں میں ڈاک کے ذریعے بھجوادئیے۔ اس کی گرفتاری کیلئے عالمی پیمانے پر تلاش کی گئی اور بالآخر اسے جرمنی سے گرفتار کرلیا گیا۔ اگرچہ اس نے نفسیاتی عارضے شیزوفرینیا کا بہانہ بنا کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن عدالت کا کہنا تھا کہ دیگر ثبوتوں کے علاوہ اس کی ایک ای میل بھی مل چکی ہے جس میں قتل سے چھ ماہ پہلے اس نے ایک برطانوی صحافی کو بتایا تھا کہ وہ بلیوں کو قتل کرنے کے شوق کو انسانوں کے قتل تک لے جائے گا۔عدالت نے درندہ صفت مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔