ہدایتکار جاوید فاضل کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 14:56

ہدایتکار جاوید فاضل کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) پاکستان کے نامور ہدایتکار جاوید فاضل کی چوتھی برسی کل اتوار کو منائی جائے گی۔ جاوید فاضل نے ”بلندی‘ اولاد کی قسم کے علاوہ دیگر درجنوں فلموں کی ڈائریکشن دی۔

(جاری ہے)

جاوید فاضل کی آخری تیار کردہ ڈرامہ سیریل ”اقرار“ جو پی ٹی وی سے آن ایئر ہوئی۔ ان کی برسی پر شوبز حلقوں میں فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی جائے گی۔