آزاد کشمیر،آرپار تجارت کرنے والے تاجروں کے لیے نئی رجسٹریشن کے احکامات جاری

ہفتہ 27 دسمبر 2014 13:35

چناری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) آرپار تجارت کرنے والے تاجروں کے لیے نئی رجسٹریشن کے احکامات جاری کر دیے گے نئی رجسٹریشن نہ کروانے اور کوائف مکمل نہ کرنے والے تاجروں کو لسٹ سے فارغ کر کے انہیں تجارت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر بر گیڈئیر (ر) امتیاز وائیں نے سرینگر مظفرآباد اور تتری نوٹ چکندا باغ تجارت کرنے کے خواہش مند تاجروں کی نئی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے نئی رجسٹریشن کے لیے ٹریول اینڈ ٹریڈ کے مظفرآباد دفتر اور چکوٹھی تتری نوٹ ٹریڈ سینٹروں سے500 روپے کا رجسٹر یشن فارم حاصل کیا جا سکتا ہے رجسٹریشن فارم میں درج کوائف کے مطابق ان تاجروں کی رجسٹریشن ہو گی جن کے پاس گزشتہ 6 ماہ بینک سٹیٹ منٹ اور فارم جمع کرواتے وقت اکاؤنٹ میں15 لاکھ روپے کی رقم موجود ہو گی اس کے علاوہ قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی،تین عدد تصاویر،این۔

(جاری ہے)

ٹی۔این نمبر ریاستی ڈومیسائل ہونا ضروری ہے کوائف مکمل نہ کرنے والے تاجروں کو تجارتی لسٹ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یاد رہے کہ اسوقت چکوٹھی اور تتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے تقریباً ڈیڑھ ہزار سے زائد تاجر رجسٹرڈ ہیں یاد رہے کہ ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی کیجانب سے جاری کردہ نئے فارم کے بعد وہی تاجر تجارت کر سکیں گے جو کوائف مکمل کریں گے نئی رجسٹریشن کے باعث سینکڑوں تاجروں کے آرپار تجارتی لسٹ سے فارغ ہونے کے امکانات بڑھ گے ہیں۔

متعلقہ عنوان :