پاکستان کی آبادی 186.19 ملین کو پہنچ گئی‘ اسٹیٹ بینک رپورٹ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 13:33

پاکستان کی آبادی 186.19 ملین کو پہنچ گئی‘ اسٹیٹ بینک رپورٹ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) اسٹیٹ بینک کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی 186.19 ملین افراد پر مشتمل ہے اور ایک اندازے کے مطابق ہر سال پاکستان میں 46 لاکھ افراد شامل ہورہے ہیں۔ سال 2013ء میں ملک کی آبادی 182.53 ملین تھی جبکہ 2012ء میں 178.91 ملین افراد پر مشتمل تھی۔ 2011ء میں آبادی 175.31 ملین تھی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2010ء میں آبادی 171.73 ملین تھی۔ اسٹیٹ بینک کی اسی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نواز حکومت جی این پی کا 2010ء میں صرف 2 فیصد خرچ کیا ہے جبکہ گیلانی حکومت نے 2012ء میں 2 فیصد اور 2011ء میں جی این پی کا 1.7 فیصد تعلیم پر خرچ کیا تھا جبکہ 2010ء میں صرف 2 فیصد خرچ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں خواندگی کی شرح میں باالترتیب ہر سال ایک فیصد اضافہ ہورہا ہے۔ 2013ء میں شرح خواندگی 71 فیصد‘ 2012ء میں 70 فیصد‘ 2010ء میں 69 فیصد جبکہ 2010ء میں 70 فیصد تھی

متعلقہ عنوان :