ملتان ، انسداد دہشت گردی عدالت نے بم کی غلط اطلاع دینے والے ملزم کو 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 13:31

ملتان ، انسداد دہشت گردی عدالت نے بم کی غلط اطلاع دینے والے ملزم کو ..

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) ملتان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بم کی غلط اطلاع دینے والے ملزم کو 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم رانا یوسف نے 28 جولائی کو ملتان کے شاہ شمس پارک اور حسین آگاہی چوک میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ریسکیو 15 کو بم کی غلط اطلاع دی تھی جس پر اس کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ہفتہ کے روز ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم رانا یوسف کو 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

متعلقہ عنوان :