انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے ” نیکٹا“ کو بحال کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 13:29

انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے ” نیکٹا“ کو بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء)انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے ” نیکٹا“ کو فوری طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اسکا پہلاایگزیکٹو اجلاس بدھ کو وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی صدارت میں طلب کر لیا گیا ہے۔نیکٹا کے پہلے ایگزیکٹو اجلاس میں ادارے کے انتظامی و پیشہ ورانہ امور کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، ذرا ئع کے مطا بق اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس میں اے پی سی میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے امور اور انسداد دہشت گردی قومی ایکشن پلان کے مختلف نقاط پر فوری عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کودہشتگردوں کافوری طورپرٹرائل کرنے کیلئے پہلاقانونی مسودہ پیش کیا گیا تا کہ دہشتگردوں کے خلاف کیسزکی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کاقیام عمل میں آسکے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے مسودے پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ فوری طورپر مشاورت کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے مختلف قانونی اور آئینی امور پر بریفنگ دی۔ دہشت گردوں کی معاونت اور انکی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی دہشت گردی کے قانون کے تحت ٹرائیل کیا جائے گا۔آئینی مسودہ میں فوجی افسران پر مشتمل خصوصی عدالتوں کے ججز اور دیگر سٹاف کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے۔