پہلا ٹیسٹ ، فالو آن کے بعد سری لنکا نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 84رنز بنا لیے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 13:15

پہلا ٹیسٹ ، فالو آن کے بعد سری لنکا نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 84رنز بنا لیے

کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -27 دسمبر 2014ء ) کرائسٹ چرچ کے دوسرے دن سری لنکا نے فالو آن ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگ میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 84 رنز بنا لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی آخری 3 وکٹیں گزشتہ روز کے سکور میں محض 12رنز کا اضافہ کر سکیں اور پوری کیوی ٹیم 441رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ۔ سری لنکا کی جانب سے لکمل اور میتھیوز نے 3اور ایرنگا ،پرساد اور کوشال نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں کیوی باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 138رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔سری لنکا کی جانب سے کپتان اینجلو میتھیوز نے 50اور تھریمانے نے 24رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے 3،3اور ٹم ساؤتھی اور نیشم نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ۔ فالو آن ہونے بعد سری لنکن اوپنرز نے اننگز کامحتاط آغاز کیا اور دن کے اختتام تک کیوی باؤلرز کو وکٹ سے محروم رکھا۔ دوسرے دن کے اختتام تک سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 84رنز بنا لیے ہیں ۔ کوشل سلوا 33اور کونارتنے 49رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :