سانحہ پشاور کے بعد دہشتگردوں کے ایک اور خوفناک منصوبے کا انکشاف

ہفتہ 27 دسمبر 2014 12:53

سانحہ پشاور کے بعد دہشتگردوں کے ایک اور خوفناک منصوبے کا انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور اور پھانسیوں پر عمل درآمد کے بعد دہشتگردوں کے مسافرطیاروں پر قبضے کے منصوبے کاانکشاف ہواہے جس کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیاہے ۔

(جاری ہے)

حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کو سیکیورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی ہوائی اڈوں کے ارد گرد کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

وزارت داخلہ نے اپنے مراسلے میں بتایاکہ دہشتگر د اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے مسافر طیاروں پر قبضہ یا ہائی جیک کرسکتے ہیں اور ایسی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے سیکیورٹی سخت اور اردگرد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے ۔

متعلقہ عنوان :