اداکارہ ہما علی کی دوبارہ ناز تھیٹر پر واپسی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 11:48

اداکارہ ہما علی کی دوبارہ ناز تھیٹر پر واپسی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء)اداکارہ ہما علی کی دوبارہ ناز تھیٹر پر واپسی ہو گئی ، اداکارہ کو اپنی والدہ کی علالت کے باعث عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کش ہونا پڑا تھا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ہما علی ناز تھیٹر میں نئے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے ”دل 420“میں پرفارم کررہی ہیں جس میں انکی پرفارمنس کو سراہا جارہا ہے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں پائل چوہدری‘ سمی خان‘ نگار چوہدری‘ بندیا ‘ نواز انجم‘ اکرم اداس ‘ نسیم پنوں ‘ افتخار راہی اور علی جان سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔