اورکزئی:جھڑپ میں 12 دہشتگرد ہلاک، کوہاٹ سے دہشتگرد سمیت 7 افراد کی لاشیں برآمد
تازہ ترین : 1
اورکزئی:جھڑپ میں 12 دہشتگرد ہلاک، کوہاٹ سے دہشتگرد سمیت 7 افراد کی لاشیں ..

اورکزئی:جھڑپ میں 12 دہشتگرد ہلاک، کوہاٹ سے دہشتگرد سمیت 7 افراد کی لاشیں برآمد

اورکزئی/ کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)لوئر اورکزئی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بارہ حملہ آور مارے گئے ، کوہاٹ سے 2012 میں یوم عاشور پر دھماکوں میں مطلوب دہشتگرد سمیت سات افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لوئر اورکزئی میں شیرین درہ چیک پوسٹ پر علی الصبح دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا تاہم وطن عزیز کے بہادر سپوتوں نے حملہ آوروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے ۔

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بارہ دہشت گرد مارے گئے ۔ فورسز نے لاشیں تحویل میں لے کر کلایہ ہیڈکوارٹر پہنچا دیں ، گزشتہ ایک ماہ کے دوران شیرین درہ چیک پوسٹ پر یہ تیسرا حملہ ہے ۔ دوسری جانب ایف آر کوہاٹ سے مبینہ دہشت گردوں سمیت سات افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ دو لاشوں کی شناخت قمرالزمان اور سہیل وزیر کے نام سے ہوئی ہے ، مبینہ دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے ۔ قمرالزمان کینٹ پولیس کو 2012 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں دسویں محرم پر بم دھماکوں میں مطلوب تھا ۔ دوسرے مبینہ دہشتگرد سہیل وزیر کے خلاف بھی دہشت گردی کے کئی مقدمات درج ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/12/2014 - 11:03:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں