سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کر کے اہم کمانڈرز سمیت 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دی،

اسلحہ اور بارود کا زیر زمین ذخیرہ اور ٹنل سسٹم بھی تباہ کر دیا گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کر کے اہم کمانڈرز سمیت 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ،اسلحہ اور بارود کا زیر زمین ذخیرہ اور ٹنل سسٹم بھی تباہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کی شام شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے شمال میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس موثر کارروائی کے نتیجہ میں مارے گئے دہشتگردوں میں چند اہم کمانڈر بھی شامل تھے ۔ کارروائی کے دوران اسلحے کا زیر زمین بھاری ذخیرہ اور ٹنل سسٹم بھی تباہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :