Live Updates

نوشہرہ کینٹ،تحریک انصاف کے مقامی لیبر لیڈر کے گھرڈاکہ،مقامی لوگوں نے گھیراڈال کر حسنیہ ڈاکو کو پانچ خاتون سمیت گرفتار کرلیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:31

نوشہرہ کینٹ،تحریک انصاف کے مقامی لیبر لیڈر کے گھرڈاکہ،مقامی لوگوں ..

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) نوشہرہ کے علاقے کھنڈر میں مسلح حسینہ ڈاکوں نے پانچ خاتون چوروں کے ساتھ تحریک انصاف کے مقامی لیبر لیڈرلیاقت خان کے گھرڈاکہ ڈالنے کے بعد فرار ہونے لگیں تو لوگوں نے گھیرااڈال کر حسنیہ ڈاکو کو پانچ خاتون سمیت گرفتار کرلیا۔تحریک انصاف کے مقامی لیبرلیڈر لیاقت خان کے مطابق چھ خانہ بدوش خاتون ڈاکو ان کے گھرمیں پانی پینے کے لیے گھس آئی اور گھر کی خواتین اور بچوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہورہی تھی کہ میں اور میرا بیٹا گھر پہنچ گئے اور ہم نے گاوں کے لوگوں کی مدد سے فرارہونے والی خانہ بدوش چورخواتین کو رنگ ہاتھوں پکڑ کر مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

تحریک انصاف کے لیبر لیڈر لیاقت خان کے گھر ڈاکہ زنی اور گاوں میں چوروں کے خلاف مشتعل مظاہرین نے نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ بلاک کردیا اور شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کامیاب مذاکرات کے بعد مشتعل مظاہرین نے جی ٹی روڈ کھول دیا۔تھانہ نوشہرہ کلاں نے لیاقت خان کی رپورٹ پر مسماة ن سمیت چھ چور خواتین کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کھنڈر میں تحریک انصاف کے لیبر لیڈر لیاقت خان کے گھر خانہ بدوش حسینہ ڈاکو مسماة ن نے اپنی چھ چور خانہ بدوش خاتون سمیت ان کے گھر پانی پینے کے لیے گھس گئی اور جیسی ہی خاتون نے ان کو پانی دینے کمرے میں گئی خانہ بدوش چور خاتون نے کمرہ میں گھس کر ان کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنادیا اور طلائی زیوارت ،نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئی خاتون کے شور سے محلے کے لوگ جمع ہوگئے اس دوران لیبرلیڈر لیاقت خان اپنے بیٹے کے ساتھ گھر پہنچے تو انہوں نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ خانہ بدوش چورخاتون کا تعقب کیا اور ان کو رنگ ہاتھو ں پکڑا لیا۔

اور چھینا ہوا سامان برآمد کرلیا۔پولیس نہ آنے پر مشتعل مظاہرین نے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں کے خلاف نوشہرہ مردان اور مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ مکمل طور پر ہر قسم کی ٹرائفک کے لیے بلاک کردیا۔جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔ پولیس کے کامیاب مظاکرات کے بعد مشتعل مظاہرین نے جی ٹی روڈ پر احتجاج ختم کردیا اور روڈ ٹرائفک کے لیے کھول دی۔تھانہ نوشہرہ کلاں میں لیاقت خان کی مدعیت پر مسماة ن سمیت چھ چورخواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :