نوشہرہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی بر سی آج عقیدت واحترام سے منا ئی جا ئیگی

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:31

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) نوشہرہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی بر سی آج( ہفتہ کو ) عقیدت واحترام سے منا ئی جا ئیگی پی پی پی حلقہ 12تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس کی قیادت میں بڑاجلوس پبی سے روا نہ ہو گا، پی پی پی کے ضلعہ صدر میاں یحییٰ شاہ کا کا خیل کی رہائش گاہ الجمیل ہا ؤس کو پی پی پی کے جھنڈوں اور شہید بی بی کی پو ٹریٹ سے سجا یا گیا بر سی کی تقریب میں آ ر می پبلک سکول کے شہید طلبا ء اور اسا تذہ کو خراج عقیدت پیش کی جا ئیگی تفصیلات کے مطا بق پا کستان پیپلز پا ر ٹی حلقہ پی کے 12 تحصیل پبی کا اہم اجلاس صدر محمد الیاس کی رہا ئش گاہ پر زیر صدارت محمد الیاس منعقد ہوا اجلا س میں ھلقہ کے جنرل سیکر ٹری سیف اللہ خان میاں امتیاز علی شاہ اختر حسین نعم شاہ فضل احمد ابر اہیم خان اکرا م اللہ خان فیا ض ضان حا جی پور دل خان کے علا وہ بڑی تعداد مین پا ر ٹی کا ر کنوں نے شر کت کی اجلاس میں نو شہرہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی بر سی انتظا مات کو حتمی شکل دے دی گئی پی پی پی تحصیل پبی کا بڑا جلو س پبی سے آج بروز ہفتہ دوپہر 1 بجے روا نہ ہو گی اجلاس میں آر می پبلک سکول پشاور کے شہید طلبا ء اور پر نسپل ،سٹاف سمیت تمام شہداء کے لئے فا تحہ خو انی کی گئی اور پا ک فوج کے شا نہ بشا نہ کھڑے ہو نے اور فوج کی دہشت گردی کے خلاف تمام اقدا مات کی بھر پور حما یت کا اعلان کیا گیا اجلاس میں شہید بے نظیر بھٹو کو ذبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اجلاس میں پار ٹی شیئر مین بلا ول بھٹو زرداری اور پار ٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری پار ٹی کے صو با ئی صدر ھا جی خانزادہ خان سیکر ٹری اطلا عات لیاقت شباب اور ضلعی صدر میاں یحییٰ شاہ کا کا خیل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :